بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرکٹر عرفان پٹھان کی سعودی اہلیہ کون ہیں؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان اپنی بہترین بولنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں کافی مشہور ہیں، لیکن کرکٹ کے مداح ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں کم ہی جانتے ہیں، عرفان پٹھان ٹی وی شوز میں اپنے بھائی یوسف پٹھان اور اپنے والد کے ساتھ نظر آتے رہتے ہیں، لیکن وہ کبھی بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ آن اسکرین نظر نہیں آئے۔

عرفان پٹھان کی اہلیہ کا نام صفا بیگ ہے ، وہ عمر میں ان سے 10سال چھوٹی ہیں، صفا بیگ کوئی عام یا گھریلو خاتون نہیں بلکہ ایک نامور ماڈل رہ چکی ہیں۔

صفا بیگ سعودی عرب کے دارالحکومت جدہ میں عزیزیہ کے علاقے میں پیدا ہوئیں اور پلی بڑھیں۔ وہ سعودی بزنس مین مرزا فاروق بیگ کی صاحبزادی ہیں۔ انہوں نے انٹرنیشنل انڈین اسکول جدہ میں تعلیم حاصل کی۔

معین علی کی اہلیہ فیروزہ کے بارے میں بہت قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں

صفا بیگ ماڈلنگ سے بھی وابستہ رہ چکی ہیں اور مشرق وسطیٰ کے کئی بڑے جریدوں کے سرورق پر ان کی تصاویر شائع ہو چکی ہیں۔ وہ کئی میک اپ ٹوٹورئیل ویڈیوز میں بھی نظر آ چکی ہیں، وہ بہترین نیل آرٹسٹ بھی ہیں، انہوں نے فِلکَر پر ایک اکاؤنٹ بنا رکھا ہے، جہاں وہ اپنے نیل آرٹ کی نمائش کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ صفا بیگ کچھ وقت کے لیے صحافت کے شعبے سے بھی وابستہ رہ چکی ہیں۔ جب ان کی عرفان پٹھان کے ساتھ شادی ہوئی وہ ایک پی آر فرم میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.