بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گورنر سندھ کی تعیناتی آئین کے مطابق ہوئی: آغا سراج درانی

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی آئین کے مطابق کی گئی ہے۔

کراچی کی احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ نئے گورنر کی تعیناتی وفاقی حکومت کا اختیار ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آڈیوز لیکس ہو جاتی ہیں، ویڈیوز بن جاتی ہیں، ملکی سیاست میں یہ سب ہوتا رہتا ہے۔

دوسری جانب کراچی کی احتساب عدالت نے آغا سراج اور دیگر کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔

سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آغاسراج درانی کو شکارپور میں سیلاب متاثرین نے گھیر لیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت کے فاضل جج کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئے جج تاحال تعینات نہ ہو سکے جس کی وجہ سے لنک عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق آغا سراج درانی و دیگر پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.