بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے جعلسازی کے ذریعے پیسے نکلوانے والے 2 بھائی گرفتار

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے جعلسازی کے ذریعے پیسے نکلوانے والے 2 بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان جعلی انگوٹھوں کے ذریعے اے ٹی ایم سے پیسے نکلواتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ریٹیلرز سے مستحقین کے شناختی کارڈ اور فنگر پرنٹ اسکین لیتے تهے، فنگر پرنٹ اسکین کے ذریعے ملزمان مظفر گڑھ سے جعلی انگوٹھے بنواتے تھے، ملزمان کے ساتھ ایک ہیکر بھی ملا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق ہیکر ملزمان کو بی ای ایس پی سے چیک کر کے بتاتا کس آئی ڈی پر پیسے آگئے ہیں، گرفتار دونوں بھائیوں کا تعلق راجن پور سے ہے۔

ایک ملزم سی ٹی ڈی پنجاب سے ڈسمس ہے، دوسرا ملزم بارڈر ملٹری پولیس میں ہے۔

گرفتار ملزمان سے 300 سے زائد جعلی سمیں، 3 ڈیوائسز برآمد کی گئیں، ملزمان سے 13 لاکھ سے زائد کی رقم بھی ملی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.