بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سہ ملکی سیریز، بنگلایش کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سریز کے آخری گروپ میچ میں بنگلادیش پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کررہا ہے۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے آج کے میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی جگہ پر محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس کے بعد بابر اعظم نے کہا کہ ہم پہلے بالنگ کرنا چاہتے تھے، پچ پر گراس ہے اپنے بالرز کا اچھا استعمال کرنا چاہیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم لگاتار تین میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

تین قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کل (جمعے کو) پاکستان اور میزبان نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.