بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں موسمِ سرما کی پہلی بارش

صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش نے سردیوں کی آمد کی نوید سنا دی۔

لاہور میں رات کے وقت پہلے تیز ہوا کے ساتھ آسمان پر گہرے بادل چھائے اور پھر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوگئی۔

مال روڈ، گڑھی شاہو، علامہ اقبال روڈ، محمد نگر، ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، مغلپورہ، پانی والا تالاب اور سمن آباد سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔

ماہرین نے تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کو موسم سرما کی پہلی بارش قرار دیتے ہوئے اسے سردیوں کی آمد قرار دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.