بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مسافر کوچ آتشزدگی کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے نوری آباد میں مسافر کوچ میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اور ایس پی جامشورو کو متاثرین کی مدد کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو جائے وقوعہ پر ایمبولینس بھیجنے کی ہدایات کردیں۔

مراد علی شاہ نے زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ  نے واقعے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

مراد علی شاہ نے انتظامیہ کو متاثرین کے اہل خانہ سے ہر قسم کے تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے واقعہ پیش آنے کی تحقیقاتی رپورٹ بھیجنے کی بھی ہدایت کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.