بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پوپ فرانسس کی یوکرین پر روسی بمباری کی مذمت، جنگ روکنے کی اپیل

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے یوکرین میں روسی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں پر حملہ کرنے والوں سے جنگ روکنے کی اپیل کی ہے۔

سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہفتہ وار خطاب کے دوران پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ شہریوں پر روسی بمباری سے تشدد کا طوفان برپا ہوا، میرا دل بمباری کا نشانہ بننے والے یوکرینی عوام کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ جنگ کرنے والوں کا دل پھر جائے تاکہ تشدد کا طوفان رُکے اور امن قائم ہو۔

خیال رہے کہ پیر کو یوکرین میں روسی میزائل حملوں میں 26 افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.