بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈالر کتنا سستا ہوا؟ ہفتہ وار رپورٹ جاری

ڈالر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی، انٹر بینک میں 218 روپے 43 پیسے ہے۔

انٹر بینک میں ایک ہفتے میں ڈالر 1 روپے 54 پیسے سستا ہوا، گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر کی قیمت 219 روپے 97 پیسے تھی۔

امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ کے بعد آج پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ پاکستانی روپے کی قدر کو ایک بار پھر خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 226 روپے کا ہے، اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر 4 روپے مہنگا ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے ڈالر 222 روپے کا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.