بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں، فرانسیسی سفیر

فرانس کے سفیر نیکولس گیلوئے نے کہا ہے کہ اس مشکل گھڑ ی میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔

کراچی میں فرانسیسی سفیر نے اہلیہ کے ہمراہ قائداعظم ہاؤس اور میوزیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے ہم نے مشینری منگوائی ہے۔

امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مشین 50 ہزار لیٹر یومیہ گندے اور کھارے پانی کو میٹھا کرے گی۔

فرانسیسی سفیر نے مزید کہا کہ قائداعظم ہاؤس میں شروع کیے جانے والے پراجیکٹس خوش آئند ہیں، پاکستان اور فرانس کے تعلقات ہمیشہ سے بہتر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.