بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب کے 6 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے 6 حلقوں میں 16 اکتوبر کو ضمنی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔

الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق صوبے کے 6 حلقوں میں21 لاکھ 41 ہزار ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔

الیکشن کمشنر کا کہا ہے کہ صوبے کے 6 حلقوں میں 1434 پولنگ اسٹیشنز اور 4598 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 6 حلقوں میں 1474پریذائیڈنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں، 4421 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور پولنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمشنر کے مطابق 3 قومی اور 3 صوبائی حلقوں سے51 امیدوار انتخابی میدان میں حصہ لے رہے ہیں۔

الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق پنجاب 184 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 192 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی کیلئے پولیس، رینجرز اور آرمی کے 20 ہزار سے زائد جوان تعینات کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.