بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بہاول پور: شیر باغ چڑیا گھر کا ببر شیر مر گیا

پنجاب کے شہر بہاول پور کے شیر باغ چڑیا گھر کا ببر شیر مر گیا۔

چڑیا گھر کے کیوریٹر کے مطابق مذکورہ ببر شیر 1990ء میں بہاول پور کے چڑیا گھر میں پیدا ہوا تھا۔

شیر باغ چڑیا گھر کے کیوریٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ببر شیر کا پوسٹ مارٹم کرا لیا گیا ہے، جس کے مطابق ببر شیر طبعی موت مرا ہے۔

بہاولپور کے چڑیا گھر میں نایاب نسل کے 5 اڑیال ہرن مر گئے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ بہاول پور چڑیا گھر میں نایاب نسل کے 5 اڑیال ہرن مر گئے تھے، ہلاک اڑیال ہرنوں میں 2 مادہ اور 3 بچے شامل تھے۔

یہ ہرن بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے تھے، ان ہرنوں کی ہلاکت 1 ہفتے کے دوران ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ بہاولپور چڑیا گھر کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بعد پاکستان کا چوتھا بڑا چڑیا گھر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.