بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: جائیداد کا تنازع، بیٹے نے باپ اور سوتیلی بہن کو قتل کر دیا

لاہور کے علاقے ستو کتلہ میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے باپ اور سوتیلی بہن کو قتل کر دیا۔

لاہور پولیس کے مطابق ستو کتلہ میں جائیداد کے تنازع پر قتل کیے جانے والوں میں غلام حسین اور 7 سالہ بچی ارضہ شامل ہے۔

باپ اور سوتیلی بہن کو قتل کرنے کی واردات انجام دینے کے بعد ملزم علی عمران موقع سے فرار ہو گیا۔

مظفر گڑھ میں جائیداد کے تنازع پر بھائیوں نے فائرنگ کر کے 2 بہنوں کو قتل کر دیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کر لیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے بھی شروع کر دیے گئے ہیں، بہت جلد اسے گرفتار کر لیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.