بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیوزی لینڈ کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 209 رنز کا ہدف

نیوزی لینڈ میں جاری 3 ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دے دیا۔

بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کونوے نے 64 اور گلین فلپس نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلادیش کی طرف سے محمد سیف الدین اور عبادت حسین نے 2، 2 وکٹیں  حاصل کیں۔

میزبان ٹیم کی قیادت آج ٹم ساؤتھی کر رہے جبکہ کین ولیمسن آج کے میچ میں شریک نہیں ہیں۔

دوسری جانب بنگلا دیش ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر شکیب الحسن کر رہے ہیں۔

مہمان ٹیم کو سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے آج کے میچ میں جیت حاصل کرنا ضروری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.