بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مراد سعید کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

مراد سعید کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید عبوری ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہو گئے۔

اسلام آباد کی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ مراد سعید کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی۔

اس سے قبل عدالت نے عدم پیروی پر مراد سعید کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.