بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاداب خان نے T20ورلڈکپ سے قبل مداحوں سے اپیل کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کل سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کرکٹ شائقین سے اپیل کی ہے۔

شاداب خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر محمد حارث اور محمد نواز کے ساتھ ایک خوبصورت اسٹائلش تصویر شیئر کی ہے۔

A post shared by Shadab Khan (@shadab0800)

شاداب خان کا تصویر پر لکھنا ہے کہ ہم ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہو رہے ہیں، شاداب خان نے کرکٹ شائقین سے اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فینز سے کہوں گا کہ ہمیں سپورٹ کرتے رہیں۔

شاداب خان کا مزید کہنا ہے کہ یہ آپ سب کی ٹیم ہے، ہم ورلڈ کپ میں اپنی 100 فیصد کوشش کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو نیوزی لینڈ کی گوری مداح نے شادی کی پیشکش کر دی۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ٹیم سے قبل ہی آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے آج آسٹریلیا روانہ ہوگی، قومی کرکٹرز آسٹریلیا روانگی کے لیے کرائسٹ چرچ ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔

پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھلاڑی کرائسٹ چرچ سے برسبین پہنچیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.