مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ پی پی 84 میں پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ ووٹرز پر دباؤ ڈال کر مرضی سے مہریں لگوا رہے ہیں۔
پنجاب کے ضلع خوشاب کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے جہاں مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ نے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا ہے۔
مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جمالی بلوچاں میں قائم پولنگ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا، ٹرن آؤٹ کافی بہتر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمالی بلوچاں پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی کے غیر متعلقہ لوگ موجود ہیں، پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ ووٹرز پر دباؤ ڈال کر مرضی سے مہریں لگوا رہے ہیں۔
عطاء تارڑ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا ہے، ریٹرننگ آفیسر سے درخواست ہے کہ مانیٹرنگ کیلئے نمائندے بھجوائیں۔
عطاء تارڑ کی میڈیا ٹاک کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ان کے خلاف نعرے بازی کی۔
Comments are closed.