بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا سے مزید 29 مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 29 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 408 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 29 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1228 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی
تعداد 9 لاکھ 62 ہزار 313 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 621 ہے۔ اب تک 9 لاکھ 7 ہزار 284 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 728 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 8
ہزار 203 ہے۔ صوبے میں 10 ہزار 772 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 27 ہزار 753 مریض صحت یاب ہوئے۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 962 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار 11 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 512 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 14 ہزار
439 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 421 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 591 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 336 اموات اور 1 لاکھ 32
ہزار 494 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 916 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1093 ہے۔ اسلام آباد میں 779 اموات ہوچکیں۔ 81 ہزار 44 مریض صحت یاب
ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار 387 جب کہ فعال کیسز کی 744 ہے۔ صوبے میں 312 اموات ہوچکیں۔ 26 ہزار 331 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 505 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 520 ہے۔ آزاد کشمیر میں 586 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 399 مریض صحت
یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 394 جب کہ فعال کیسز 459 ہے۔ گلگت بلتستان میں 111 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 824 مریض صحت یاب ہوئے۔

 

You might also like

Comments are closed.