بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا سے مزید 34 مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 34 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 379 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 34 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1400 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 85 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 319 ہے۔ اب تک 9 لاکھ 6 ہزار 387 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 582 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 129 ہے۔ صوبے میں 10 ہزار 767 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 27 ہزار 686 مریض صحت یاب ہوئے۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 268 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 19 ہزار 903 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 497 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 13 ہزار 868 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 306 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 584 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 329 اموات اور 1 لاکھ 32 ہزار 393 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 845 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1052 ہے۔ اسلام آباد میں 779 اموات ہوچکیں۔ 81 ہزار 14 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار 295 جب کہ فعال کیسز کی 688 ہے۔ صوبے میں 310 اموات ہوچکیں۔ 26 ہزار 297 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 458 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 506 ہے۔ آزاد کشمیر میں 586 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 366 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 331 جب کہ فعال کیسز 457 ہے۔ گلگت بلتستان میں 111 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 763 مریض صحت یاب ہوئے۔

 

You might also like

Comments are closed.