بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چین سے 40 لاکھ کورونا ویکسین کی 4 دن میں آمد متوقع

وزارت صحت نے چین سے مزید کورونا ویکسین کی جلد آمد کی نوید سنادی۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق چین سے مزید کورونا ویکسین جلد ہی پاکستان پہنچ رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چین سے مزید 40 لاکھ ویکسین کی خوراکیں 4 روز میں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق چین سے آج سائنو فارم ویکسین کی 7 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ رہی ہیں جبکہ 13 لاکھ خوراکیں کل پہنچیں گی۔

ذرائع کے مطابق چین سے سائنو فارم، سائنوویک کی 20، 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچائی جائیں گی۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق چین سے 5 اور 6 جولائی کو سائنوویک کی 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچائی جائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.