بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹیکس ہدف پورا کرنے پر وزیراعظم کی ایف بی آرکومبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کوٹیکس کا ہدف حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آرنے 4 ہزار 732 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے ایف بی آر کو کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ ٹیکس ہدف گزشتہ سال کی نسبت 18فیصد زیادہ ہے، ٹیکس ہدف اس بات کا ثبوت ہے کہ معیشت مضبوط بنیادوں پر استوار ہے۔

دوسری جانب وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ  ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ ایکسپورٹ ہدف رواں سال حاصل ہوگیا سروس سیکٹر کو شامل کریں تو یہ 31ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہیں۔

مشیر تجارت عبد الرازق داؤد نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ملکی برآمدات اٹھارہ فیصد اضافے سے پچیس ار ب تیس کروڑڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں جون  میں ملکی برآمدات  میں  ریکارڈ اضافہ ہوا۔

مشیر تجارت نے کہا کہ پاکستان میں خام مال پر 47 فیصد تک ٹیکسز اور ڈیوٹیز ہیں آئندہ سالوں میں آہستہ آہستہ ٹیرف ریشنلائزیشن کی جائے گی  اگلے سال زراعت ، آئرن اسٹیل ، لاجسٹک اور ویئر ہاوسزٹیرف پر نظر ثانی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ رواں  سال فارماسیوٹیکل ، فوڈ سیکیورٹی اور فائبر آپٹکس کے ٹیرف پر نظر ثانی کی گئی از بکستان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدہ کیا جائےگا ،سلک روڈ ری روٹ منصوبے پر بات  ہوگی، افغانستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ اور ترجیحی تجارت کا معاہدہ کیا جائے گا۔

You might also like

Comments are closed.