بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 27 مریض انتقال کرگئے

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 979 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 27 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 499 مریض شفایاب ہو گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 32 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 281 ہو گئی ہے جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 57 ہزار 371 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 31 ہزار 606 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 871 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ کُل 9 لاکھ 3 ہزار 484 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار 62 ٹیسٹ کیئے گئے جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 45 لاکھ 44 ہزار 85 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 9 ہزار 972 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 55 لاکھ 81 ہزار 402 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 46 ہزار 180 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 747 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 52 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 440 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 951 ہو چکی ہے جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 316 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 652 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک یہاں کُل 777 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 145 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 308 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 293 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 582 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 6 ہزار 98 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.