بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوویڈ19 کے باعث عالمی سیاحتی صنعت کو 40 کھرب ڈالر سے زائد کے نقصان کا امکان، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث عالمی سیاحتی صنعت کو مجموعی طور پر 40 کھرب ڈالر سے زائد نقصان کا امکان ہے۔ 

عالمی ادارے کے محکمہ عالمی سیاحت اور کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ کی اس مشترکہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترقی پزیر ممالک میں ویکسینیشن کا عمل سست روی کا شکار اس نقصان میں بڑا حصہ ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ متعدد ترقی پذیر ممالک کی معیشتیں سیاحت پر ہی انحصار کرتی ہیں۔ 

یو این ڈبلیو ٹی او کے سیکریٹری جنرل نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاحت لاکھوں افراد کے لیے لائف لائن ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن کی جانب پیش قدمی سیاحتی سے تعلق رکھنے والے افراد کی حفاظت اور سیاحت کے محفوظ آغاز میں مدد دینا ضروری ہے تاکہ ان لوگوں کی ملازمتوں کو بچایا جائے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ برس سیاحت کے شعبے کو کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے 24 کھرب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.