بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج سندھ میں کورونا سے 24 مریضوں کا انتقال ہوا، 622 نئے کیسز رپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ آج کورونا کے باعث مزید 24 مریض انتقال کرگئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 14520 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 622 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 399 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح سندھ میں ابتک کورونا کے 4506973 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں ابتک 337657 کیسز ہوچکے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 312736 ہوچکی ہے اور صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 5464  ہوگئی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اس وقت 19457 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 18802 مریض گھروں اور 60 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرِ علاج ہیں جبکہ مختلف اسپتالوں میں 595 مریض زیرِ علاج ہیں۔

کورونا متاثرہ 530 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس وقت کورونا کے 48 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 622 کورونا کیسز میں 360 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 150، وسطی 72، کورنگی 60 ، جنوبی 33، ملیر 27 اور غربی 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 18، دادو17، مٹیاری 12، قمبر 11، بدین 10، جامشورو 6، گھوٹکی 4، خیرپور 4، سکھر 2، لاڑکانہ 1، شہید بینظیرآباد 1اور  تھرپارکر سے ایک کیس سامنے آیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.