بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بحیرہ احمر میں پیراسیلنگ کے دوران ایک شخص پر شارک کا حملہ

بحیرہ احمر میں ایک شخص پیراسیلنگ کے دوران شارک کے حملے کی زد میں آگیا تاہم وہ اس حملے میں بال بال بچ گیا۔ 

شارک ان سمندری حیات میں سے ایک ہے جو اپنے شکار پر حملہ کرتے ہوئے ذرا بھی نہ دیر کرتی ہے اور نہ ہی اس میں پھرتی کی کمی ہوتی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اردن سے تعلق رکھنے والے ایک 37 سالہ شخص بحیرہ احمر میں پیراسیلنک کر رہے تھے کہ اچانک سے سمندر کے اندر سے شارک نے ان پر حملہ کردیا۔ 

حملے کے فوری بعد رسی سے بندھے اس شخص نے خود کو ہوا میں اڑا لیا۔ 

بعدازاں اسے پرنس ہاشم ملٹری اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے، وہ اس حملے میں اپنے پیر کا پچھلہ حصہ کھو بیٹھے ہیں جبکہ ان کے جسم کی دیگر ہڈیاں بھی ٹوٹی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.