بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیوٹن نے مقامی کورونا ویکسین لگوالی، لازمی ویکسی نیشن کا حامی نہیں، روسی صدر

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے انہوں نے مقامی طور پر تیار کردہ اسپوٹنگ فائیو کورونا ویکسین لگوالی ہے۔ لیکن وہ لازمی ویکسی نیشن کی حمایت نہیں کرتے۔ روس میں گذشتہ روز کورونا سے اب تک کے ریکارڈ کے مطابق 669 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ عوام ایک دوسرے کی بات سننے اور افواہوں پر یقین کرنے کے بجائے ماہرین کی بات سنیں اور ویکسی نیشن کرائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے شروع میں اسپوٹنک فائیو کورونا ویکسین لگوالی تھی، روسی ویکسین غیرملکی کورونا ویکسین سے بہتر ہے۔

کریملن کے مطابق صدرپیوٹن نے مارچ اور اپریل میں اسپوٹنک فائیو کی دونوں خوراکیں لگوائیں۔

روس میں اب تک 23 ملین افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.