اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونا تاریخی عمل ہے۔
لاہور میں بلامقابلہ منتخب سینیٹرز، مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب میں پرویز الہٰی نے کہا کہ کل قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کی بھرپور حمایت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کل وزیراعظم قومی اسمبلی سے اعتماد کاووٹ لے رہے ہیں، ق لیگ اُن کی بھرپور حمایت کرے گی۔
پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ ہمارے ارکان قومی اسمبلی نے سینیٹ میں حکومتی نمائندے کو ووٹ دیا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہونا تاریخی عمل ہے، جمہوریت کے فروغ کے لیے انتخابی عمل کاشفاف ہونا ضروری ہے۔
Comments are closed.