بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب: مہنگائی اہم ترین مسئلہ، 49 فیصدکی رائے

پنجاب کے 49 فیصد شہریوں نے مہنگائی کو اہم ترین مسئلہ قرار دے دیا۔

انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینئن ریسرچ نے پنجاب کے عوام سے ملکی مسائل سے متعلق سروے کیا۔

سروے کے مطابق پنجاب 49 فیصد شہریوں نے مہنگائی کو اہم ترین مسئلہ جبکہ 19 فیصد نے بیروزگاری کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔

پنجاب میں 46 فیصد شہری وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حکومت غیر مطمئن ہیں۔

سروے کے مطابق صوبے کے 13فیصد شہریوں نے غربت کو اہم ترین مسئلہ کہا ہے۔

ریسرچ کے مطابق پنجاب کے 57 فیصد شہریوں کی رائے ہے کہ ملک غلط سمت میں جارہا ہے جبکہ 38 فیصد نے اس کے برعکس رائے دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.