بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محکمہ داخلہ سندھ نے لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کے نفاذ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں میں 2 افراد سے زائد کے سفر پر پابندی ہو گی، تاہم اگر تیسرا فرد بیمار ہے تو اسے اسپتال جانے کی اجازت ہوگی۔

ریسٹورنٹ سے ٹیک اوے کی سہولت نہیں ہوگی، لیکن ای۔کامرس کے ذریعے ویکسینیٹڈ اسٹاف ہوم ڈلیوری کرسکے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں 8 اگست 2021ء تک جزوی لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان کردیا اور اپیل کی کہ لاک ڈاون کو کامیاب کرنے میں ہماری مدد کریں۔

نماز جنازہ و دیگر مذہبی رسومات متعلقہ ایس ایچ او کے علم میں لاکر ادا کی جائیں گی، گھر سے باہر نکلتے وقت شہری شناختی کارڈ اپنے ساتھ لازمی رکھیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام قسم کی تعلیمی، تجارتی، مذہبی، تفریحی، کھیلوں اور تربیتی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی، جبکہ صوبے بھر میں ہونے والے تمام امتحانات 8 اگست تک ملتوی کردیے ہیں۔

اضلا ع اور صوبوں کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ بھی 8 اگست تک بند رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.