بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

زرمبادلہ بڑھنے سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ بڑھنے سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے چیمبرز آف کامرس کے صدور نے ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومت و کاروباری برادری کا مشاورت سے ٹیکس ریونیو بڑھانے کی حکمت عملی پر اتفاق ہوا۔ چیمبرز صدور نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت برآمدات بڑھانے کے لیے صنعتوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے، برآمدات بڑھنے سے تجارتی خسارہ کم ہوگا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ زرمبادلہ بڑھنے سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ٹیکس نظام کی بہتری کے لیے اصلاحات جاری ہیں۔

You might also like

Comments are closed.