بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونالاک ڈاؤن:  محکمہ داخلہ سندھ کا باضابطہ حکم نامہ جاری

کراچی: کورونا ٹاسک فورس کے فیصلے کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا، لاک ڈاؤن کا نفاذ کراچی سمیت صوبے بھر میں ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامےمیں کہا گیا ہے کہ 8اگست تک ڈبل سوار پر پابندی عائد ہوگی،گاڑیوں میں 2افراد سے زائد کے سفر پر پابندی ہوگی،گاڑی میں اگر تیسرا فرد بیمار ہے تو اسے اسپتال لے جانے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کریانہ اسٹورز ، بیکری اور ڈیر سمیت تندور شام 6بجے تک کھلیں گے،ایکسپورٹ صنعتیں کام جاری رکھیں گی، ریسٹورنٹس سے ویکسی نیٹڈ عملے کو ڈلیور کی اجازت ہوگی، لاک ڈاؤن کے دوران ٹیک اوے کی سہولت بند رہے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ میڈیکل اسٹورز اور ہیلتھ کے عملے کو کام جاری رکھنے کی اجازت ہوگی، لاک ڈاؤن میں پیٹرول پمپس ، اسٹاک ایکسچینج اور بینک کھلے رہیں گے، بین الصوبائی اور ایک سے دوسرے شہر ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

جاری کردہ حکم نامے میں مزید کہا کہ کھیل سے متعلق تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی،نماز جنازہ اور تدفین میں مخصوص افراد شرکت کریں گے،کراچی سمیت صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے، صوبے بھر میں امتحانات بھی  ملتوی کردیے گئے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.