بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں 8 اگست تک لاک ڈاؤن، نجی ادارے و کاروباری مراکز بند

سندھ حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز اور ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کراچی میں 8 اگست تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء سمیت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں، ڈاکٹرز اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس میں کورونا کے پیش نظر کراچی میں مزید پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔ کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن 8 اگست تک ہوگا۔

انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اور تمام مارکیٹیں بند رہیں گی جب کہ اگلے ہفتے سے سرکاری دفاتر بند کر دیئے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گےاور ایکسپورٹ صنعتوں کو پیداواری عمل جاری رکھنے کی اجازت  ہو گی۔

ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کو 31 اگست کے بعد تنخواہ نہیں ملے گی۔انتظامیہ سڑک پر آنے والے افراد کا ویکسی نیشن کارڈ چیک کرے گی۔

اپوزیشن اور کاروباری افراد کی حکومتی فیصلے کی حمایت کی ہے۔ڈاکٹر ز نے  بھی سندھ حکومت کے فیصلے کی تائیدکی ہے۔

You might also like

Comments are closed.