بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہد خاقان کی شہباز شریف کے استعفیٰ کی تردید

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے پارٹی صدر شہباز شریف کے استعفے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہباز شریف پارٹی صدارت سے استعفیٰ دے رہے ہیں اور نہ ہی ن لیگ میں کوئی اختلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) مکمل طور پر متحد ہے، پارٹی میں انتشار اور اختلاف کی بے بنیاد خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جیو نیوز سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان نے پارٹی قیادت میں بیانیے کے اختلاف کا اعتراف کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.