بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں ایل پی جی پر 10 روپے کا اضافہ، قیمت 180 روپے فی کلو ہوگئی

ملک میں لیکوڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے قیمت میں اضافے کا اعلان کیا۔

عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی پر 10روپے فی کلو اضافے کے بعد قیمت 180 روپے فی کلو ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو سلینڈر 2 ہزار 110 روپے اور کمرشل سلینڈر 8 ہزار 80 روپے کا ہوگیا ہے۔

عرفان کھوکھر نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں ایل پی جی 200 روپے فی کلو ہوگئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہاں گھریلو سلنڈر 2350 روپے اور کمرشل سیلنڈر 9000 روپے تک پہنچ گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.