بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان میڈیا کے وفد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان میڈیا نمائندوں پر مبنی وفد نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغان میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میڈیا دونوں ممالک کے عوام کےلیے موزوں ماحول پیدا کرنے کےلئے پُل کا کام کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن خراب کرنے والوں کو پہچاننا اور ان کو شکست دینا میڈیا اور عوام کی ذمے داری ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کی خواہش ہے، دونوں ممالک کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ امن خراب کرنے والوں کو امن عمل کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے، سرحدوں کی حفاظت دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوران گفتگو آرمی چیف نے خطےکی پائیدار ترقی کے لیے افغانستان میں بحالی امن کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.