بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خواتین پر کسی بھی بہانے تشدد غلط ہے، شیریں مزاری

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خواتین پر کسی بھی بہانے تشدد غلط ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس خواتین سے زیادتی کے مجرموں کو سزا دلانے کے معاملے پر پی ٹی آئی، پی پی اور ن لیگی خواتین ارکان ایک ہوگئیں۔

اجلاس سے خطاب میں خواتین پر ماں، بیٹی اور بہن کے بہانے تشدد غلط ہے، خواتین کے خلاف تشدد کا کوئی جواز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت ہوگیا اب یہ برداشت نہیں کیا جائے گا، جب تک خواتین خود مضبوط نہیں ہوں گی ان کے خلاف ظلم نہیں رکے گا۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ نور مقدم کیس کی تفتیش درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف تشدد کا کوئی جواز نہیں، بچوں کا استحصال پہلے گھروں میں کیا جاتا ہے، سب سے پہلے لوگوں کی ذہنیت بدلنا ضروری ہے۔

وزیر انسانی حقوق نے یہ بھی کہا کہ جب تک خواتین خود مضبوط نہیں ہوںگی ان کے خلاف ظلم نہیں رکے گا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ خواتین کے ساتھ کھڑے ہوں، سوشل میڈیا پر خواتین کے خلاف جرائم کو نہ اچھالا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.