ہفتہ 15؍شوال المکرم 1444ھ6؍مئی 2023ء

پشاور: ہیڈ مسٹریس کو اسکول سے نکالنے والا چوکیدار گرفتار

پشاور میں سرکاری اسکول کی ہیڈ مسٹریس کو اسکول سے نکالنے کے معاملے پر پیشرفت سامنے آئی ہے۔

اسکول کی ہیڈ مسٹریس کو اسکول سے نکالنے والے چوکیدار کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پشاور میں سرکاری اسکول کے چوکیدرا نے خاتون ہیڈ مسٹریس کو مبینہ تشدد کرکے زخمی کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ہیڈ مسٹریس کو نکالنے کے بعد اسکول کو تالہ لگا دیا تھا، چوکیدار اسکول کی اراضی کا مالک ہونے کی وجہ سے فرائض میں غفلت برتتا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ شکایت پر چوکیدار نے ہیڈ مسٹریس کو اسکول سے نکال دیا تھا، اسکول سے نکالتے وقت ہیڈ مسٹریس زخمی بھی ہو گئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.