ہفتہ 15؍شوال المکرم 1444ھ6؍مئی 2023ء

تاج پوشی تقریب: شہزادہ ہیری کو بالکونی میں آنے کی دعوت نہیں دی گئی، امریکی میڈیا کا دعویٰ

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب میں شہزادہ ہیری کو بالکونی میں آنے کی دعوت نہیں دی گئی۔

خیال رہے کہ برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی تقریب میں ان کے چھوٹے بیٹے پرنس ہیری نے بھی شرکت کی۔ 

شاہ چارلس سوم کو لندن کے شاہی چرچ ویسٹ منسٹر ایبے میں تاریخی کنگ ایڈورڈ تاج پہنایا گیا، انہیں آرچ بشپ نے تاج پہنایا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ تاج پوشی کے بعد پرنس ہیری ویسٹ منسٹر ایبے سے گاڑی میں نکلے دوسری جانب پرنس ولیم اور ان کی فیملی بگھی میں بیٹھ کر شاہی جلوس میں بکنگھم پیلس پہنچے۔

برطانوی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ شہزادہ ہیری بالکونی سے نظارے کے موقع پر موجود نہیں تھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بادشاہ کی تاج پوشی کے دن ہیری کے بیٹے کی چوتھی سالگرہ تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.