ہفتہ 15؍شوال المکرم 1444ھ6؍مئی 2023ء

شاہین سے متعلق شاداب کے ٹوئٹ پر شاہد آفریدی کا دوٹوک جواب

داماد شاہین شاہ آفریدی سے متعلق شاداب خان کے ٹوئٹ پر سسر شاہد آفریدی نے دوٹوک الفاظ میں جواب دے دیا۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان نے کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں شاہین آفریدی کی آخری اوور کی ویڈیو شیئر کی۔ 

شاداب نے شاہین کا موازنہ جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی سے کیا اور ویڈیو کے ساتھ عنوان میں تحریر کیا کہ "کیا یہ ہٹنگ ایک اور آفریدی کی یاد دلاتی ہے؟”۔

اس پر شاہد آفریدی نے بھی دوٹوک الفاظ میں جواب دے دیا۔ 

شاہد نے لکھا کہ مجھے شاہین سے بولنگ میں زیادہ توقعات ہیں، شاہین اگر جلد وکٹ لیتا ہے تو اس سے پاکستان کو فائدہ ہوتا ہے۔

سابق کپتان نے یہ بھی لکھا کہ سب کو معلوم ہے کہ شاہین بیٹنگ پر بھی کافی محنت کر رہا ہے، سب نے دیکھ لیا کہ وہ بیٹنگ میں کیا کرسکتا ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے افتخار اور شاداب سے بھی کافی توقعات ہیں۔ شاداب اور افتخار کا ٹیم میں کافی اہم کردار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.