ہفتہ 15؍شوال المکرم 1444ھ6؍مئی 2023ء

رواں سال کا پہلا چاند گرہن

رواں سال کے پہلے چاند گرہن کا آغاز ہوگیا، چاند گرہن رات سوا 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک رہا، جبکہ اس کا مشاہدہ پاکستان میں بھی کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن رات 8 بج کر14 منٹ پر شروع ہوا، جو 10 بج کر 22 منٹ پر عروج پر تھا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق چاند گرہن کا اختتام 6 مئی کو 12 بج کر 32 منٹ پر ہوا۔

چاند گرہن جنوب اور مشرقی یورپ سمیت ایشیا کے بیشتر حصوں میں نظر آیا۔

چاند گرہن آسٹریلیا، افریقہ، پیسفک، اٹلانٹک اور انٹارکٹکا میں بھی نظر آیا تھا۔

ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق یہ چاند گرہن پینمبرل ہے، جس کے دوران چاند کی چمک ماند پڑ جاتی ہے۔

جاوید اقبال نے مزید کہا کہ پینمبرل چاند گرہن کے دوران چاند معمول سے 10 فیصد کم روشن ہوتا ہے، پنمبرل چاند گرہن کا عام طور پر مشاہدہ مشکل ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.