ہفتہ 15؍شوال المکرم 1444ھ6؍مئی 2023ء

شاہ چارلس کی تاج پوشی، چھوٹی بہو میگھن مارکل نہیں آئی

برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب میں ان کی چھوٹی بہو میگھن مارکل نہیں آئی۔ 

رسم تاج پوشی میں بادشاہ چارلس کے دونوں بیٹے، بڑی بہو، پوتے اور پوتی شریک ہوئے لیکن چھوٹے شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل شریک نہیں ہوئیں۔

شہزادہ ہیری تقریب تاج پوشی کے بعد شاہ چارلس کی بگھی میں بھی موجود نہیں رہے۔

اسی طرح شہزادہ ہیری بکھنگم پیلس کی بالکونی میں بھی نظر نہيں آئے۔ ان سے متعلق امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ انہیں بالکونی میں آنے کی دعوت ہی نہیں دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.