ہفتہ 15؍شوال المکرم 1444ھ6؍مئی 2023ء

کوئٹہ: کانگو وائرس کا مشتبہ مریض انتقال کرگیا

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا مشتبہ مریض انتقال کرگیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کا تعلق کوئٹہ سے تھا، اس کے مطلوبہ ٹیسٹ لیب بھجوائے گئے تھے۔

اسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کے 5 مریض زیر علاج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.