ہفتہ 15؍شوال المکرم 1444ھ6؍مئی 2023ء

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے پی ٹی آئی کا امیدوار میں یا مونس الہٰی ہوں گے، پرویز الہٰی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے عمران خان کا ایک وعدہ بتادیا۔

ایک بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان نے وعدہ کیا ہے کہ الیکشن کے بعد پنجاب کی وزارت اعلیٰ کےلیے پی ٹی آئی کا امیدوار میں یا مونس الہٰی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہم سے کیے جانے والے وعدے پر اس حد تک پہرا دیا کہ پنجاب میں کسی بڑے لیڈر کو ٹکٹ ہی نہیں دیا۔

پی ٹی آئی صدر نے مزید کہا کہ انہوں نے عمران خان سے کہا تھا کہ پنجاب اسمبلی آپ کی ہے، فیصلہ بھی آپ کا ہے، اسمبلی توڑنے کی تجویز پر دستخط کر کے دے دیے تھے کہ اس پر جو تاریخ چاہے لکھ لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.