ہفتہ 15؍شوال المکرم 1444ھ6؍مئی 2023ء

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بھارت کے امکانات بڑھ گئے

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شرکت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بھارت کے امکانات بڑھ گئے۔

ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے جولائی میں سربراہی اجلاس کی راہ ہموار ہوگئی، شہباز شریف 3 اور4 جولائی کو نئی دہلی میں ہونے والی سمٹ میں شرکت کرسکتے ہیں۔

بھارتی صحافی نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بھارتی ہم منصب سے مصافحہ کرنے سے متعلق سوال کیا۔

وزرائے خارجہ کا اجلاس جمعے کو بھارتی شہر گووا میں اختتام پذیر ہوا، جس نے 3 اور 4 جولائی کو نئی دہلی میں گروپ کے رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کی راہ ہموار کی۔

رپورٹ کے مطابق ایک دوسرے کے حوالے سے باریک پردہ پوشی کے باوجود، بھارت اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اجلاس میں شرکت کریں۔

اس کے لیے ہر جانب سے سخت قیاس آرائیوں اور متفقہ دو طرفہ نتائج پر غور کے لیے ممکنہ زمینی کام کے لیے کافی وقت باقی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یقیناً اس کا زیادہ تر انحصار پاکستان کی ملکی سیاست کے موڑ اور صورتحال پر ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.