ہفتہ 15؍شوال المکرم 1444ھ6؍مئی 2023ء

پشاور ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست

پشاور ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔

پی ٹی آئی کے گڑھ پشاور میں پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں انصاف لائرز فورم کو گرینڈ الائنس کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔

گرینڈ الائنس کے طارق آفریدی 985 ووٹ حاصل کر کے پشاور بار کے صدر منتخب ہو گئے، ان کے مقابلے میں انصاف لائرز فورم کے طائف خان نے 740 ووٹ لیے۔

نائب صدر کی نشست پر ملگری وکیلان کے سوار خان 1109 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ گرینڈ الائنس کے اختر الیاس 1108 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

گرینڈ الائنس کے لاجبر خان 925 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.