بلوچستان کے ضلع گوادر کے شہر پسنی کے قریب دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی کے ذریعے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملے میں کیپٹن عفان مسعود اور ایک سپاہی بابر زمان شہید ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ واقعے کے بعد پسنی کے قریب واقع خدا بخش بازار کے علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے رکھا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا مزید کہنا ہے کہ دشمن عناصر کے بزدلانہ حملوں سے بلوچستان کا امن سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔
Comments are closed.