california hookup bar asian girls whisper hookup black gay hookup galaxy s10 stereo hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کے بولرز بھارتی بیٹسمینوں کو امتحان میں ڈال سکتے ہیں، مدثر نذر

سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں متوازن ہیں دلچسپ مقابلہ ہوگا، قومی ٹیم دو تین تبدیلیاں کرنے سے بہتر ہوئی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ قومی بولرز بھارتی بیٹسمینوں کو امتحان میں ڈال سکتے ہیں۔

دبئی میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ بھارتی ٹیم بھی پاور ہاؤس ہے ہر شعبہ مکمل ہے اور سب سے بڑھ کر بھارتی ٹیم کو فائدہ یہ ہے کہ ان کنڈیشنر میں اپنی لیگ کھیلی جو کہ حال ہی میں ختم ہوئی ہے لیکن دوسری طرف پاکستان کے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔

مدثر نذر متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز کو بہتر انداز سے جانتے ہیں اور بھارت کے خلاف کھیلنے کا بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دبئی کی پچ بیٹنگ کے لئے اچھی ہوگی، جارحانہ انداز میں کھیلیں اچھا ٹوٹل بنائیں تاکہ بولرز دفاع کر سکیں۔

ٹی ٹوئنٹی میں بھارت سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ممکنہ 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ ایک پریشر گیم ہے اگر پریشر سے نکلنا نہیں جانتے تو پلیئر بن ہی نہیں سکتے، پاک بھارت شارجہ میں ہونے والے میچز نے ہمیں بہتر کھلاڑی بنایا تھا ہمیں بڑے کراؤڈ میں کھیلنے سے اعتماد ملا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کا بہت اہم کردار ہے، انہیں پوری دنیا میں لیگز کا تجربہ ہے اور بھارت کے خلاف بہت کھیلے ہیں، متحدہ عرب امارات میں کھیلنے کا تجربہ ہے اس لئے شعیب ملک کا ٹیم کو فائدہ ہوسکتا ہے۔

مدثر نذر سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں زیادہ کرکٹ نہیں ہوئی، کھلاڑیوں کو بڑے کراؤڈ کے پریشر میں کھیلنے کی پختگی نہیں ہے انہیں ڈر ہو سکتا ہے کہ کہیں دوبارہ انڈیا سے ہار نہ جائیں، شعیب ملک اور محمد حفیظ اس سلسلے میں کھلاڑیوں کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.