بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک بھارت ٹاکرا: قومی ٹیم کی فیملیز بھی حوصلہ بڑھائیں گی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت ٹاکرا میں قومی کرکٹ اسکواڈ کے ارکان کی فیملیز بھی پاکستان ٹیم کا حوصلہ بڑھائیں گی۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسکواڈ کے بعض ارکان کی دبئی میں موجود فیملیز اسٹیڈیم میں میچ دیکھیں گی، فیملیز کے لئے اسٹیڈیم میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں متوازن ہیں دلچسپ مقابلہ ہوگا، قومی ٹیم دو تین تبدیلیاں کرنے سے بہتر ہوئی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ قومی باولرز بھارتی بیٹسمینوں کو امتحان میں ڈال سکتے ہیں

خصوصی انتظامات بائیو سیکیور ببل کا حصہ ہونے کی وجہ سے کئے گئے ہیں کیونکہ اسکواڈ کے ارکان کی فیملیز بھی بائیو سیکور ببل کا حصہ ہیں یہی وجہ ہے کہ فیملیز کو بھی ماضی کی طرح آزادانہ گھومنے کی اجازت نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی طرح ان کی سرگرمیاں بھی محدود ہیں۔

محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد رضوان، فخر زمان، حسن علی، سرفراز احمد، عماد وسیم، عثمان قادر، کوچ ثقلین مشتاق اور فزیو کلف ڈیکن کے اہل خانہ دبئی میں موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی میں بھارت سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ممکنہ 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پروٹوکولز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے اسکواڈ کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.