بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: ناردرن بائی پاس پر ٹرالر اور کار میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

کراچی میں ناردرن بائی پاس پر پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ناردرن بائی پاس پر ٹرالر اور کار میں تصادم ہو گیا جس کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔

ٹریفک حادثے کے سبب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں 28سالہ عمران اور 35 سالہ دانش شامل ہیں۔

حادثے کے زخمیوں میں سرجانی ٹاؤن تھانے میں تعینات پولیس اہلکار خرم اور 30 سالہ قاسم نامی شخص شامل ہیں۔

سندھ کے شہر خیر پور کے قریب کار اور ٹریلر میں تصادم ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئیں۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

زخمی اور جاں بحق افراد شادی کی تقریب میں جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے، ٹرالر ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے ٹرالر قبضے میں لے لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.