بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پارا چنار: لکڑی کاٹنے کا تنازع، 2 قبائل میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

خیبر پختون خوا کے ضلع کرم کے صدر مقام پارا چنار میں جنگلات کی لکڑی کاٹنے کے تنازع پر 2 قبائل کے درمیان فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔

ضلع کرم کے علاقے لوئر کرم میں جائیداد کے تنازعے پر دو فریقین میں فائرنگ سے6 افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے، 3زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

فریقین میں فائر بندی کی کوشش کے دوران جرگہ ممبر بھی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پاک افغان سرحد پر لکڑی کاٹنے کے تنازع پر 2 قبائل میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

پاراچنار ( نمائندہ جنگ) پاراچنار سے 9کلومیٹر کے…

ڈی پی او کرم طاہر اقبال کا کہنا ہے کہ فائر بندی اور مورچے خالی کروانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.