بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تمام بند راستے آج کھول دیئے جائیں گے، نور الحق قادری

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ آج تمام بند راستوں کو کھول دیا جائے گا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان کسی قسم کا کوئی ٹکراؤ نہیں ہوگا۔

ایک بیان میں نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری کے بعد مظاہرین پرامن طور پر احتجاج ختم کردیں گے، معاملات کو باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ معاہدے میں طے پایا ہے کہ یہ لوگ منگل کی شام تک مرید کے میں ہی بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت احتجاجی ریلی کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور اور مشاورت کریگی۔

دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، تمام بند راستے کھول دیے جائیں گے، کالعدم تنظیم کے شرکاء منگل تک مریدکے میں بیٹھیں گے۔

حکومت سے مذاکرات کے بعد بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت لاہور، راولپنڈی اور پنجاب کے دیگر شہروں میں کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث رکھے گئے کنٹینر سڑکوں پر ابھی تک موجود ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مظاہرین کے مطالبات کا جائزہ لے کر منگل تک پر امن طریقے سے معاملہ حل کرلیا جائیگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.